عامر لیاقت حسین کے ایم اے کی کہانی
میری یہ اسٹوری 2017 میں نئی بات اخبار میں شائع ہوئی تھی
سابق وفاقی وزیر عامر لیاقت حسین نے پی ایچ ڈی کے بعد ایم اے میں داخلہ لے لیاہے، وفاقی جامعہ اردو میں ماسٹرز آف آرٹس ( ایم اے ) تاریخ اسلام کے 3سیمسٹرز میں اُن کی جگہ دوسرا امیدوار امتحانات میں شریک ہونے کا انکشاف ہوا ہے ، جامعہ اردو کے ذرائع کے مطابق سابق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور عامر لیاقت حسین نے پی ایچ ڈی کے بعد تاریخ اسلام کے مضمون میں ماسٹرز آف آرٹس ( ایم اے ) کے لیے وفاقی جامعہ اردو میں داخلہ لیاہے اور 26نومبر2010کو انرولمنٹ فارم اور 1700روپے فیس جمع کرائی گئی ہے جس کا واﺅچر نمبر 3575ہے۔
واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر عامر لیاقت حسین کی پی ایچ ڈی کی ڈگری بھی جعلی ثابت ہو چکی ہے، جامعہ اردو کے ذرائع نے بتایا کہ عامر لیاقت حسین وفاقی جامعہ اردو سے3سیمسٹر مکمل کر چکے ہیں لیکن وہ کسی بھی امتحان میں شریک نہیں ہوئے اور ان کی جگہ کوئی اور طالب علم امتحانات میں شریک ہوتا رہا ہے ۔اس حوالے سے جامعہ اردو کے سینئر استاد نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ عامر لیاقت حسین کی جگہ ایم ،اے تاریخ اسلام کے امتحانات میںاصل امید وار کی جگہ دوسرے امیدوار نے شرکت کی ہے ، ان کا کہنا تھا کہ عامر لیاقت حسین نے اصل دستاویزات پر داخلہ لیا ہے لیکن جامعہ میں داخلے کا پورا طریقہ کار ہے جس کے تحت کوئی بھی طالب علم جامعہ میں داخلہ اور اس کے بعد روزانہ کی بنیاد پر کلاسز ہوتی ہیں جس کی بنیاد پر 75فیصد حاضری کے قانون کو سامنے رکھتے ہوئے طالب علم کو امتحان میں شرکت کی اجازت ملتی ہے لیکن عامر لیاقت حسین کے معاملے میںکسی بھی طریقہ کارپر عملدرآمد نہیں کیا گیا اور عامر لیاقت حسین کو کبھی بھی جامعہ اردو میں نہ کلاسیں لیتے ہوئے دیکھا گیا اور نہ ہی امتحان میں شریک ہوتے دیکھا گیا ہے ۔
Leave a Comment